امریکی ہتھیاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی اسلحے کی برآمدات مالی سال 2024 میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکا نے ریکارڈ 318.7 بلین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں حکومتی سطح پر دیگر ممالک کو فراہم کیے جانے والے دفاعی ساز و سامان اور خدمات کی مالیت 117.9 بلین ڈالر ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے 80.9 بلین ڈالر کے مقابلے میں 45.7 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے دوسرے ممالک کو براہ راست فروخت کیے گئے دفاعی سازوسامان کی مالیت 200.8 بلین ڈالر تھی جو کہ مالی سال 2023 کے 170.6 بلین ڈالر سے 23.5 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں اضافے کی ایک وجہ یہ ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے بعد اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بھر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔