امریکہ کے تانبہ، سونا اور دیگر معدنیات نکالنے کیلئے پاکستان کے ساتھ بڑے معاہدے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد میں امریکی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون کی ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز نے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب کے دوران حکومتِ پاکستان کے ساتھ متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق کمپنی جدید مینوفیکچرنگ کے لیے ناگزیر سمجھی جانے والی معدنیات پر کام کر رہی ہے اور پاکستان میں ان شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وفد کو ملک میں تانبے، سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کے ذخائر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایف ڈبلیو او اور امریکی کمپنی کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس تعاون کے نتیجے میں پاکستان سے تانبا، سونا، اینٹیمونی اور ٹنگسٹن برآمد کیے جائیں گے جبکہ ایک جدید پولی میٹلک ریفائنری بھی ملک میں قائم کی جائے گی۔

یہ منصوبہ نہ صرف روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پائیدار ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اسی دوران، این ایل سی اور ایک دوسری امریکی کمپنی کے مابین لاجسٹکس اور تعمیرات کے شعبے میں بھی ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھولنے کی علامت ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔