157
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ڈرون روسی جنگی طیارے سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی ڈرون روس کے جنگی طیار ے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ڈرون بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو ا
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا کہ دو روسی جنگی طیاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران روسی جنگی طیارے نے ڈرون کو نشانہ بنایا جس کے بعد امریکی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ کمانڈ نے اس واقعے کو روسیوں کے غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
روس نے امریکی ڈرون کے روسی طیارے سے رابطے میں آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون اپنے ٹرانسپونڈرز کو بند کر کے پرواز کر رہا تھا۔ ٹرانسپونڈر مواصلاتی آلات ہیں جو ہوائی جہاز کو ٹریک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ امریکی ڈرون ‘تیز چال کے بعد گر کر تباہ ہو گیا