27
اردو ورلڈ کینیڈ( ویب نیوز ) پاکستانی نژادامریکی خاتون جج لورین علی خان نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد کو عارضی طور پر روک کر امریکا کی عدالتی آزادی کی تاریخ میں ایک نئے باب کااضافہ کیا ہے۔
پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام ممکنہ طور پر غیر آئینی اور کانگریس کے اختصاص میں مداخلت ہے۔لورین علی خان نے مزید کہا کہ فنڈنگ منجمد ہونے سے لائف لائن کو خطرہ ہے جو لاتعداد تنظیموں کو فعال رکھتی ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے وفاقی امداد اور قرضوں کے اخراجات منجمد کر د ئیے تھے۔