امریکہ،حکومت اور اپوزیشن ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے  قرض کی حد پر متفق  

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعت نے قرض کی حد بندی کا بل لانے پر اتفاق کرلیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ حکمران جماعت ڈیموکریٹس اور پوزیشن پارٹی ریپبلکنز کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ جس میں صدر جو بائیڈن اور اپوزیشن کی جانب سے ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

صدر جو بائیڈن اور ایوان کے اسپیکر میکارتھی کے درمیان ملاقات میں قرض کی حد کے بل پر اتفاق ہوا۔ بل بدھ کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس بل سے امریکہ کے معاشی بحران سے نکلنے کا امکان اور ڈیفالٹ کا خطرہ قوی ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں امریکی قرضہ 31.1 ٹریلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھا اور حزب اختلاف کی جماعت کی اکثریت کے باعث قرض کی حد مقرر کرنے پر ایوان نمائندگان اور صدر بائیڈن کے درمیان محاذ آرائی کی وجہ سے ملک کوخطرہ تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com