اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد ارکان نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔.
ایوان نمائندگان کے ارکان نے اپنے خط میں کہا کہ سابق وزیر اعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔.
خط میں صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنائیں اور بانی پی ٹی آئی کے تحفظ اور بہبود کے لیے پاکستانی حکومت سے ضمانتیں طلب کریں۔.
ارکان کی طرف سے لکھے گئے خط میں امریکی سفارت خانے کے حکام سے بھی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔.
امریکی رکن گریگ کاسر نے کہا کہ امریکی ارکان نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا اجتماعی مطالبہ کیا ہے، جو طویل عرصے سے امریکی خارجہ پالیسی کے ناقد ہیں اور واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔.
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے تھے اور وہ اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔