اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران ایران پر مزید نئی ایٹمی پابندیاں عائد کر دیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ تازہ ترین پابندیاں تین ایرانی شہریوں اور ایک ایرانی ادارے پر عائد کی گئی ہیں، جن کے تعلقات تہران کی "آرگنائزیشن آف ڈیفنس انوویشن اینڈ ریسرچ” (SPND) سے بتائے گئے ہیں۔نئی پابندیوں کے تحت امریکہ میں متاثرہ افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروباری تعلقات ممنوع ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو جوہری ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ پابندیاں ایران کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دور کے ایک روز بعد لگائی گئی ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا جس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر پہنچنا تھا۔