امریکہ کی ایرانی آئل کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے تیل درآمد کرنے والی ایرانی کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کچھ شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں چین میں کام کرنے والی چھوٹی آزاد آئل ریفائنریز بھی شامل ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ چین میں کام کرنے والی آئل ریفائنریز 1 بلین ڈالر سے زائد مالیت کا ایرانی خام تیل خریدنے میں ملوث ہیںخبر رساں ادارے کے مطابق چین ایران پر امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا اور چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔واضح رہے کہ چین اور ایران کے درمیان زیادہ تر تجارت ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں ہوتی ہے۔اس سے قبل امریکہ نے ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت کو روکنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔