7
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی عدلیہ آئینی بحران پیدا کر رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ جج صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو روک کر اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں، انصاف کے نظام کو صدر ٹرمپ کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور ججوں کے ریڈیکل احکامات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔کیرولین لوئٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہر صورت میں روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے اور روس اور امریکا نے یوکرین میں جلد جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔