امریکی میڈیا کا اسرائیل کے قطر پر حملے کے حوالے سے بڑا انکشاف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ میں حماس کی قیادت پر حملے سے 50 منٹ قبل امریکی صدر کو آگاہ کیا تھا۔

امریکی میڈیا نے تین اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ پر میزائل داغے جانے سے پہلے امریکہ کو اس حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔اسرائیلی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے پہلے سیاسی سطح پر بات کی اور پھر فوجی حکام کے ذریعے معلومات فراہم کی گئیں۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ امریکا صرف ڈرامہ کر رہا ہے، اگر صدر ٹرمپ چاہتے تو حملہ روک سکتے تھے، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا اور اگر ٹرمپ حملے کی مخالفت کرتے تو اسرائیل قطر پر حملے کا فیصلہ ترک کر دیتا۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔دوحہ حملے کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے میزائل فضا میں گرنے پر امریکا کو اطلاع دی گئی تھی اور اس وقت صدر ٹرمپ کے پاس اعتراض کا کوئی موقع نہیں تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔