ٹرمپ کو عدالت سےصدارتی استثنیٰ ملنا خطرناک مثال ہے،امریکی صدر بائیڈن

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صدر جو بائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کو ایک انتہائی خطرناک مثال قرار دیا.
ایک عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ کے بارے میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک خطرناک نظیر قائم کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اس کا فائدہ اٹھائیں گے.
یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا ہے.
جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اپنی تقریر میں کہا کہ آج کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ صدر جو کچھ کر سکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے، جو کہ بنیادی طور پر ایک نیا اصول اور ایک خطرناک نظیر ہے.
امریکی صدر نے کہا کہ امریکی عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا وہ ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کی صدارت سونپنا چاہتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ انہوں نے انہیں وہ کرنے کی ترغیب دی ہے جو وہ کرنا چاہتے ہیں
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کو بڑی کامیابی اور فتح قرار دیا ہے.
فیصلے میں، چیف جسٹس جان رابرٹس نے کہا کہ ایک صدر قانون سے بالاتر نہیں ہے لیکن دفتر میں رہتے ہوئے سرکاری کارروائیوں کے لیے فوجداری استغاثہ سے مکمل استثنیٰ حاصل کرتا ہے، اس لیے صدر کے خلاف اپنے بنیادی آئینی اختیارات کے استعمال پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا. تاہم، جہاں تک صدر کے غیر سرکاری یا نجی اقدامات کا تعلق ہے، اس میں کوئی رعایت نہیں ہے.
واضح رہے کہ اس فیصلے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ میں عام انتخابات میں صرف چار ماہ باقی ہیں اور موجودہ صدر جو بائیڈن ٹرمپ کے خلاف مقابلہ کرنے جا رہے ہیں.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca