اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جرم ثابت ہونے پر ہنٹر بائیڈن کو 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے،امریکہ میں پہلی با ر صدر کے بیٹے کو عدالت نے کئی الزامات کے تحت مجرم قرار دیا ہے.
صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 15 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے. اسے بندوق کی خریداری کے دوران فارم پر منشیات کے استعمال کو غلط انداز میں پیش کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے.
فرد جرم عائد ہونے کے بعد صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے کو گلے لگایا کہ وہ مضبوط اخلاقی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کریں.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ولیمنگٹن کی ایک عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو 2018 کے بندوق کی خریداری کے فارم پر منشیات کے استعمال کو غلط طریقے سے پیش کرنے کے تینوں الزامات کا مجرم پایا.
عدالت نے ابھی تک ہنٹر بائیڈن کی سزا سنانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے. امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو کیس میں درج 3 الزامات میں 15 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے.
امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو کسی جرم میں سزا سنائی گئی ہے.
اپنے بیٹے کی سزا پر ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور عدلیہ کا احترام کرتے رہیں گے. انہوں نے کہا کہ ہنٹر بائیڈن اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے.