امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے توانائی اہداف پر 10روز کے لیے حملے روکنے کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے مراکز پر ممکنہ حملوں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ کارروائی اب چھ اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام تہران کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں، تاہم ایرانی حکام نے ابھی تصدیق نہیں کی کہ وہ اس فیصلے سے متفق ہیں یا نہیں۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں، اور اب یہ مدت مزید بڑھا دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو ایران کے ساتھ جاری سفارتی عمل کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں