امریکی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن سعودی عرب پہنچ گئے امریکی صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے دوران اسرائیل سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر جو بائیڈن کو واضح کیا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کا عمل شفاف طریقے سے کیا گیا۔
سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ خاشقجی کی موت ایک افسوسناک واقعہ ہے لیکن دنیا کے دیگر ممالک میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر سے ابو غریب جیل میں ہونے والی زیادتیوں اور عراق کی صورتحال کا بھی ذکر کیا۔

سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں سرد مہری کے تناظر میں امریکی صدر کا دورہ خصوصی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca