اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی صبر سے کام لیں،فرانسیسی صدر کی اپیل
ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات کی اور دونوں صدور کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ سب کو صبر اور ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ اگر ایک دوسرے کا باہمی احترام ہو تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اس وقت جو چیز خطرے میں ہے وہ زیادہ اہم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرائنی صدر زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرائنی صدر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تیسری جنگ عظیم کا جوا کھیل رہے ہیں، روس سے جنگ آپ کی وجہ سے نہیں رک رہی، آپ کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔