اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یورپ سے تمام فوجیوں کو ہٹانا پڑے گا۔ اگر یورپ یوکرین میں امن فوجیوں کو رکھنا چاہتا ہے تو یہ ٹھیک ہے۔ ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے ہیں۔ یوکرین بہت پہلے ایک معاہدہ کر سکتا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر زیلینسکی کی مقبولیت 4 فیصد سے بھی کم ہے، یوکرین میں انتخابات روس کا مطالبہ نہیں اور بعض ممالک یوکرین میں انتخابات نہ ہونے پر تشویش کا شکار ہیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی امریکہ میں بڑی آٹوموبائل اور الیکٹرانک چپ کمپنیوں کی واپسی کا اعلان کریں گے، امریکہ میں کار پلانٹس لگائے جائیں گے اور آٹو ٹیرف تقریباً 25 فیصد ہو گا۔امریکہ اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ اور روس کے درمیان منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ روسی وفد نے چار اصولوں پر اتفاق کیا تھا تاہم یورپی یونین کو کئی نکات پر شامل کرنے کی ضرورت ہوگی۔