امریکہ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نےڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل قراردے دیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے مخالف ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنسلوانیا میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں انہیں ایک بزدل امیدوار کا سامنا ہے جس کی پالیسی صرف مخالفین کو نیچا دکھانے کی ہے۔
کملا ہیرس نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے یہ غلط روایت چلی آ رہی ہے کہ کسی لیڈر کی طاقت اور قابلیت کا اندازہ اس سے لگایا جائے گا کہ اس نے کس کو گرایا ہے، جب کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ اصل معیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر کو پرکھنے کا معیار یہ نہیں کہ اس نے کس کو گرایا یا رسوا کیا بلکہ اصل معیار یہ ہے کہ آپ کے لیڈر نے کس کو اوپر اٹھایا۔
کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا براہ راست نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں مصروف ہے وہ بزدل ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہو رہے ہیں جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca