امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، بھارت باز نہ آیا تو ردعمل اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا، پاکستان کو دو ٹو ک جواب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کا حق استعمال کرتے ہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر لیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
مارکو روبیو نے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کو جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت باز نہ آیا، صورتحال کو مزید کشیدہ کیا تو پاکستان جواب ضرور دے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے چھ اور سات مئی ؒکی درمیانی شب سے جاری جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا ہے جس میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان صرف ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارت نے حملے کئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com