غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد خطے کا پانچواں دورہ کر رہے ہیں۔سعودی عرب کے دورے کے بعد انٹونی بلینکن اسرائیل، مصر اور قطر کا بھی دورہ کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی، اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں مشترکہ تعاون کے امکانات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے درمیان پیر کو فون پر بات ہوئی۔