167
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکی وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اس موقع پر انٹونی بلینکن نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ خدشات پر بھی بات چیت کی گئی۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بلیک سی گرین انیشیٹو (بی ایس جی آئی) کی معیاد ختم ہونے سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔