یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب اسرائیل تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا،امریکی صدر
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 ڈیموکریٹک سینیٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر سعودی عرب کو ممکنہ حفاظتی ضمانت یا جوہری تعاون کی فراہمی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں سینیٹرز نے زور دیا کہ اگر واشنگٹن ریاض کے مطالبات کو پورا کرتا ہے تو وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ،اسرائیلی وزیر اعظم
ڈیموکریٹک سینیٹرز نے لکھا کہ اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان امن امریکی خارجہ پالیسی کا دیرینہ مقصد رہا ہے اور ہم کسی بھی ایسے معاہدے کے لیے کھلے ذہن کو برقرار رکھتے ہیں جو ممکنہ طور پر سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔