210
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے امریکا پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں بلیم گیم پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے اور پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اہم ہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔