امریکہ،ٹرک الٹنے سے 2کروڑ سے زائد شہد کی مکھیاں آزاد،مکھیوں کو کہا لے جایا جا رہا تھا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز واٹ کام کاؤنٹی، واشنگٹن، امریکہ میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا اور 250 ملین شہد کی مکھیاں ہوا میں پھیل گئیں ۔

زرائع کے مطابق یہ ٹرک 30 ہزار کلو گرام سے زائد شہد کی مکھیوں کے چھتے لے کر دوسری جگہ جا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے چھوڑے جانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے لوگوں کو ٹرک الٹنے والے علاقے سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے کی ہدایات جاری کیں۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے شہد کی مکھیوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ شہد کی مکھیاں جلد ہی اپنے چھتے میں واپس آجائیں گی۔کئی حکام اور صحافیوں کو مکھیوں نے کاٹ لیا، کوئی سنگین زخمی نہیں ہوا۔ مقامی حکام نے عوام کو 24 سے 48 گھنٹوں تک علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی، خاص طور پر ان افراد کو جو مکھیوں کے کاٹنے سے الرجی رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس حادثے سے بہت سی مکھیاں ضائع ہو گئیں، لیکن کچھ مکھیاں نئی کالونیاں تشکیل دے سکتی ہیں، جو مستقبل میں پولینیشن میں مددگار ثابت ہوں گی

مکھیوں کو کہا لے جایا جا رہا تھا ؟
ٹرک میں لدی تقریباً 25 کروڑ شہد کی مکھیاںامریکی ریاست جارجیا یا جنوبی امریکہ سے لائی گئی تھیں اور انہیں، واشنگٹن ریاست کے مقامی کھیتوں میں پھل دار درختوں — خاص طور پر سیب اور چیری — کی فصلوں میں پولینیشن (پودوں کے پھولوں کو زرخیز بنانے) کے لیے منتقل کی جا رہی تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com