غزہ تک انسانی امداد کی رسائی، امریکہ کا اسرائیل کو الٹی میٹم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے اسرائیل کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندر غزہ تک انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کرے ورنہ اسے امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت انتباہ پر مبنی یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے شمالی غزہ میں ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے اور اس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر تشویش ہے جب سے اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں 90 فیصد سے زائد انسانی امداد کی نقل و حرکت کو روک دیا ہے یا اسے محدود کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے خط کے جواب میں کہا گیا کہ امریکا سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امریکی حکام کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات پر بات کی جائے گی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے نئے آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک کوئی انسانی امداد غزہ نہیں پہنچی ہے اور وہاں چار لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے لیے ضروری سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے سب سے بڑے ملک کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور اسرائیل اس جنگ میں غزہ پر حملے کے لیے امریکا کی طرف سے فراہم کردہ طیارے، گائیڈڈ میزائل اور گولہ بارود استعمال کرتا رہا ہے۔ جو پچھلے سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا۔ لیکن وہ اس پر بھروسہ کرتا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca