اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے سلسلے میں آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے۔.
کرپشن معاملہ ، زرتاج گل وزیر اور عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا
ذرائع کے مطابق نیب عثمان بزدار کے خلاف 9 ارب سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کر رہا ہے، نیب لاہور کو طلبی کا نوٹس آج ان کی لاہور اور ڈی جی خان میں رہائش گاہ پر بھجوایا گیا۔
نیب نے عثمان بزدار کو کیس کی تحقیقات میں دسویں بار طلب کیا ہے۔
اینٹی کرپشن ٹیم کا عثمان بزدار کی رہائش گاہوں پر چھاپہ
عثمان بزدار نے ابھی تک نیب کو اثاثہ جات ظاہر کرنے کے پروفارمے کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار کے دور کے تمام منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔