آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیلی مظالم کا شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کے لیے کپڑے کی ایک مشہور کمپنی سے معاہدہ کر لیا۔ عثمان نے Uzi All Live R’Ecoll Tee کے نام سے ایک برانڈ لانچ کیا ہے جس میں ٹی شرٹس اور جوتوں کے پرنٹس پر مختلف فلسطینی نواز نعرے پرنٹ کیے گئے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ‘آزادی ایک انسانی حق ، ‘سب کی زندگی برابر جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کرائی ہے۔عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹس خریدیں، اس آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے ادارے ‘یونیسیف چلڈرن آف غزہ کے فنڈ میں دی جائے گی۔
126