158
19 بنیادی اشیاء کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں، کھجور، چنے، دودھ، مشروبات اور مسالوں پر بھی رعایت دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کو رمضان پیکیج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے خصوصی رعایتی قیمتیں بھی مقرر کی جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی۔