اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو آفس سے 100 سے زائدقیمتی اشیاء آن لائن نیلامی کے لیے رکھی ہیں۔گزشتہ سال ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے پہلے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کیا، پھر دفتر میں ملازمین کے لیے مفت کھانا ختم کیا اور اب وہ اپنے سان فرانسسکو کے دفتر سے پرانی اور قیمتی اشیاء نیلام کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر کے مشہور پرندوں کے لوگو کا مجسمہ 11 ہزار ڈالر میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دیں، 57 فیصد صارفین کی رائے
اس کے علاوہ آفس کافی ٹیبل، پرنٹنگ کا سامان، صوفے، کچن کا سامان اور فرنیچر بھی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹویٹ کرکے وارننگ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جا رہی ہے، دوسری جانب گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ٹوئٹر پر سان فرانسسکو میں اپنے دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 بلین ڈالر تک پہنچ گئی لیکن 2022 کے آخر میں یہ کم ہو کر 137 بلین ڈالر رہ گئی۔
مزید پڑھیں