توڑ پھوڑ انفرادی فعل ہے،کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی،بیرسٹر علی ظفر

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ انفرادی فعل ہے جس کی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ماضی میں جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگا سکتے، اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے تو سپریم کورٹ ایک دن میں اسے کالعدم قرار دے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوانین پر عمل نہیں ہو رہا، اس وقت 2 صوبوں میں کوئی اسمبلی نہیں، میری نظر میں آئین کا قتل ہوا، عدالتیں ضمانتیں دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی کسی اور کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، یہ لاقانونیت ہے. ہاں اس پر پٹیشن دائر کر رہے ہیں، عدالت کارروائی کرے گی۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اسمبلیاں نہ ہوں تو سمجھتا ہوں آئین نہیں چل سکتا، عدالتوں کے احکامات نہ مانے گئے تو لوگوں کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک ہزاروں ایسے قوانین موجود ہیں جنہیں عدالتیں کالعدم قرار دے چکی ہیں، انہیں عدالتوں اور پارلیمنٹ کے درمیان ٹکرا ئونہ سمجھا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com