پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے، موٹرویز کے مختلف سیکشنز عارضی طور پر بند 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم ٹو دھند کے باعث بند ہے۔ اسی طرح لاہور سے درخانہ تک موٹروے ایم تھری اور لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے ایم گیارہ بھی شدید دھند کے سبب عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔موٹروے ایم فور بھی پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی ہے تاکہ ڈرائیوروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
قومی شاہراہوں پر بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں دھند کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران سفر صرف دن کے اوقات میں کریں، خصوصاً صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک، جب سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہے۔ ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے استعمال، محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔
مزید رہنمائی اور مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن **130** پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق یہ اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ دھند کے دوران مکمل احتیاط کریں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں