اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وینزویلا کے فٹبالر جیرس ریئس باریوس کو امریکا سے ایل سلواڈور ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
امریکی حکام نے فٹبالر پر الزام لگایا کہ وہ اپنے بازو پر ریال میڈرڈ کا ٹیٹو دیکھنے کے بعد ایک جرائم پیشہ گروہ کا رکن ہے، حالانکہ فٹبالر جیرس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جیرس رئیس کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیتے رہے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ Jairus Reyes قانونی طور پر امریکہ میکسیکو کی سرحد پر پہنچ کر امریکہ میں داخل ہوا۔جیرس رئیس کی امریکا میں گرفتاری کے بعد ان کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی جاری تھی کہ اچانک انھیں ایل سلواڈور بھیج دیا گیا جس کے بعد ان کا اپنے وکیل اور اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل وینزویلا کے دو سو سے زائد شہریوں کو مجرمانہ تنظیموں سے تعلق کا الزام لگا کر ملک بدر کر چکی ہے۔