188
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ نائن الیون کے متاثرین افغان مرکزی بینک کے 3.5 بلین ڈالر کے فنڈز ضبط نہیں کر سکتے۔
نیویارک کی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ نائن الیون حملے کی قیمت افغان عوام کو نہیں بلکہ طالبان کو ادا کر نی چاہیے نیویارک کی سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جارج ڈینیئلز نے فیصلہ دیا کہ وفاقی عدالتوں کو افغانستان کے مرکزی بینک سے رقوم ضبط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
یاد رہے کہ نیویارک میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملے میں 2900 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔2012 میں، نیویارک کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا کہ طالبان، القاعدہ اور دیگر تنظیمیں نائن الیون کے ذمہ دار ہیں، اور وہ نائن الیون کے متاثرین کو ہرجانہ ادا کریں، جب کہ نائن الیون کے حملے کے متاثرین نے حکومت سے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔ افغان حکومت کا پیسہ امریکی بینکوں میں پڑا ہے۔