فتح ترکی کے تمام 85 لاکھ شہریوں کی جیت ہے، اردوان کا فتح کے بعد خطاب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے صدارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں کامیابی کے بعد صدارتی محل سے عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری سونپی ہے، ہم سب مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آج کوئی نہیں ہارا، آج کا فاتح صرف ترکی ہے، یہ فتح ترکی کے تمام 85 لاکھ شہریوں کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی فتح ہے، آئندہ 5 سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر سب کا شکریہ.

یہ بھی پڑھیں

رجب طیب اردوان نے مسلسل دوسری بار صدارتی انتخاب جیت لیا ،حامیوں کا جشن

انہوں نے کہا کہ ترکی کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں آپ نے ترکی کی صدی کا انتخاب کیا ہے، یہ وقت متحد ہونے اور اکٹھے ہونے کا ہے، اب عمل کرنے کا وقت ہے۔اردگان نے کہا کہ (آج) پیر کو سلطنت عثمانیہ کو استنبول کو فتح کیے 570 سال ہو جائیں گے، یہ ہماری تاریخ کا ایک اہم موڑ تھا جس نے ایک صدی ختم کر کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ 6 فروری کے زلزلے میں تباہ ہونے والے شہروں کو آباد کریں، ہم لوگوں کی زندگیاں بہتر کریں گے اور مہنگائی کم کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com