اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارت میں اپنی گرل فرینڈ کو شاپنگ کے لیے لے جانے والے شوہر کو بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بازار میں مارا پیٹا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد کے ایک بازار میں چند خواتین نے اپنے ساتھ خریداری کرنے والے ایک مرد اور خاتون کو زدوکوب کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مذکورہ شخص اپنی گرل فرینڈ کو کروا چوتھ پر خریداری کے لیے لایا تھا اور اس دوران اس کی بیوی بھی اپنی ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ بازار آئی تھی۔ شوہر کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھ کر بیوی کوغصہ آ گیا۔
بیوی اور اس کے ساتھ موجود چند خواتین نے شوہر کو کافی پریشان کیا اور جب اس کی گرل فرینڈ انہیں بچانے آئی تو خواتین نے اس کی بھی پٹائی کی۔ اس دوران دکاندار خواتین کو دکان سے باہر جا کر لڑنے کا کہتا رہا۔
اس شخص کی بیوی نے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
करवा चौथ के दिन दूसरी महिला काे शॉपिंग करवाने आया था पति। पत्नी ने पकड़ा। https://t.co/T3jB1xVOWn pic.twitter.com/gSFGxGaghn
— Ankit tiwari/अंकित तिवारी (@ankitnbt) October 13, 2022