191
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک کے باہر سیکیورٹی کارکنوں اور رضاکاروں کے ساتھ افطار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گزشتہ روز افطار سے کچھ دیر قبل اچانک کارکنوں کے درمیان پہنچے جس پر نوجوانوں اور خواتین کا جوش مزید بڑھ گیا۔
عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر افطار کیا اور پھر ان سے مختصر خطاب کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک کے باہر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔