ویانا،چیئرمین کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا پروفیسر مسرت شوکت اعوان کی قیادت میں بھارتی سفارت خانےکے سامنے احتجاج

آسٹریا(محمد عامرصدیق) آسٹریا کے شہر ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی سفارت خانہ کے سامنے کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا کے چیئرمین پروفیسر مسرت شوکت اعوان کی قیادت میں یوم تشکر پاکستانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پُرامن احتجاج کا انعقاد بروز اتوار، 18 مئی، 2025 باوقت شام 5 بجے کیا گیا۔

جس میں بہت بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی لوگوں نے شرکت کی۔ اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔ احتجاج کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عمر خطاب کو حاصل ہوئی۔ احتجاج میں موجود شرکہ نے "پاکستان زندہ باد” اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد” جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب سے خصوصی خطاب کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا کے چیئرمین پروفیسر مسرت شوکت اعوان, پاک فرینڈ اسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ، پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل،الحاج خواجہ نسیم،اظہر شاہ،مسلم لیگ نون کے صدر علی شرافت،پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے صدر کلیم مسیح اور علی عبدل شامل تھے۔

پاکستانی کمیونٹی کے مقررین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ ہم پاکستانی مسلح افواج کے کامیاب آپریشن بُنیان مرصوص پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی جارحیت کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی لچک اور اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جواب دینے اور پاکستانی افواج نے اپنی آپریشنل مہارت اور مزاحمتی صلاحیت سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیاحالیہ کامیاب پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقررین نے عالمی برادری، خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔

اس موقع پر تمام لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ آخر میں شہداء کے ایصالِ ثواب، بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی، پاکستان کی ترقی، خوش حالی، امن اور مقبوضہ جموں کشمیر کی غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لیے دعاکی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com