ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، 100 سے زائد فلسطینی شہید ، سینکڑوںزخمی ہو گئے ۔
فلسطینی سول ایمرجنسی سروس نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے صحرائی اوقات میں غزہ میں 35 فضائی حملے کیے، وسطی غزہ کے دیر البلاح میں تین مکانات کو نشانہ بنایا اور خان یونس میں بھی حملے کیے گئے۔ان حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کو رہا کرنے سے بار بار انکار اور تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔. دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے اور اسرائیل نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔