ہماری جمہوریت میں تشدد قبول نہیں،قانون کی حکمرانی کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا،امریکی صدر

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے عوام سے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔اوول آفس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بیان بازی بہت آگے نکل گئی ہے، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے۔ شکر ہے کہ ٹرمپ اس حملے میں شدید زخمی نہیں ہوئے۔ سیاست میں کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ نہیں معلوم کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا۔ اسے مدد ملی یا نہیں؟، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، ہماری جمہوریت تشدد کی اجازت نہیں دیتی، اختلافات کو گولی سے نہیں بیلٹ باکس سے حل کیا جاتا ہے، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں خطرات بہت زیادہ ہیں، غیر ملکی عناصر افراتفری پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، ہم دشمن نہیں، ہم بھائی اور پڑوسی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔