گزشتہ سال کے مقابلے سرے میں پرتشدد جرائم میں کمی لیکن ڈکیتیوں میں 6 فیصد اضافہ ہوا

اردوورلڈ کینیڈا ( یب نیوز)سرے آر سی ایم پی  کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، سرے کے جرائم کا گراف گر گیا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے پہلے چھ ماہ میں ضابطہ فوجداری کے جرائم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 20080 فوجداری مقدمات درج کیے گئے جبکہ سال 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران یہ کم ہو کر 16816 رہ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اگر ہم سرے میں ان دو سالوں کے دوران پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے پرتشدد جرائم کا موازنہ کریں تو سال 2024 میں 3096 جبکہ سال 2023 میں 3275 پرتشدد جرائم کے مقدمات درج ہوئے۔
2024 میں جائیداد کے پرتشدد جرائم میں سات فیصد کمی آئی۔
گزشتہ سال 2023 میں پہلے 6 ماہ کے دوران 10294 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اب سال 2024 کے پہلے 6 ماہ کے دوران یہ کم ہو کر 9550 رہ گئے ہیں۔
RCMP اعداد و شمار کے مطابق قتل کے واقعات میں 29 فیصد، اقدام قتل میں 20 فیصد، ڈکیتی کی وارداتوں میں 6 فیصد اور جنسی جرائم میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔