پرتشدد واقعات،عمران سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں پر7 مقدمات درج 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

لاہور کے مختلف تھانوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن میں تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت پر قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت 20 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ .

ایف آئی آر کے مطابق میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، عمران خان، شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید  قیادت کر رہے تھے۔  میاں محمود الرشید نے ہینڈ گن سے فائرنگ کی جس سے عبدالقادر جاں بحق جبکہ میاں اسلم اقبال نے عبداللہ نامی نوجوان کو گولی مار دی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، اسد زمان، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور آتشزدگی واقعات میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت 53 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com