199
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جے آئی ٹی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آج (منگل) شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جے آئی ٹی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آج (منگل) شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کامران خان کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے عمران خان کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں آتشزدگی کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔
9 مئی کے تشدد میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریاں جاری،اہلخانہ کو ہراساں کئے جانے کی شکایات
ذرائع کے مطابق عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے 9 مئی کے واقعات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جس پر انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے۔ عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہو سکا۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات پر 10 مختلف جے آئی ٹیز تشکیل دی تھیں، عمران خان سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔