اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومت آج سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کرے گی۔
حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے محصولات اور اخراجات کے تخمینے کو حتمی شکل دینے کے لیے آج سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سرکاری اہلکار نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ MEFP کے مسودے پر ورچوئل مذاکرات کے بعد لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے جائیں گے اور عملے کی سطح کے معاہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔