غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس میں حالیہ صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 67 فیصد رہا، ولادیمیر پو ٹن 87.97 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے.
تین روزہ انتخابات میں صدر پو ٹن کے خلاف چار امیدوار حصہ لے رہے تھے، ایک اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جیل میں پراسرار طور پر مارے گئے.
روسی میڈیا کے مطابق پولنگ سٹیشن بند ہونے تک 11.23 ملین ووٹرز میں سے 74 فیصد ووٹ ڈال چکے تھے. روس کے صدارتی انتخابات میں پہلی بار کھیرسن اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی.
روس کے صدارتی انتخابات میں 96 فیصد ووٹنگ چیچنیا میں ہوئی جبکہ روس سے باہر دنیا بھر کے 230 پولنگ سٹیشنوں پر 100،000 ووٹرز نے ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کیا.
ولادیمیر پوٹن پانچویں مرتبہ روس کی صدارت سنبھالیں گے، پوٹن چھ سال تک اس عہدے پر رہیں گے.
229