برطانوی عام انتخابات،لیبر پارٹی کو بڑی کامیابی ملنے کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن میں عام انتخابات ، ووٹنگ کا عمل مکمل،نتائج کا سلسلہ جاری ، ایگزٹ پول کے مطابق لیبر پارٹی سب سے آگے ،برطانوی پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہی، جس میں تقریباً 50 ملین ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ملک بھر میں انتخابات میں ووٹنگ کے لیے 40،000 سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے. وزیر اعظم رشی سونک، لیبر لیڈر سر کیر سٹارمر، لب ڈیم لیڈر سر ایڈ ڈیوی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے ووٹ ڈالے گئے۔حزب اختلاف کی لیبر پارٹی، حکمران کنزرویٹو پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، سکاٹش نیشنل پارٹی، ریفارم اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 4500 سے زائد امیدوار پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔

کل 650 نشستوں میں سے 533 انگلینڈ، 59 سکاٹ لینڈ، 40 ویلز اور 18 شمالی آئرلینڈ سے ہیں۔کسی بھی سیاسی جماعت یا جماعتوں کے اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 326 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی، آئی ٹی وی اور اسکائی نیوز کا مشترکہ ایگزٹ پول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لیبر پارٹی کو برتری حاصل ہے اور سر کیر اسٹارمر برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔ایگزٹ پولز کے مطابق لیبر پارٹی کو 410 اور کنزرویٹو پارٹی کو 131 سیٹوں پر کامیابی ملنے کا امکان، جب کہ لب ڈیمز کو 61، ریفارم 13، ایس این پی 10، گرین پارٹی کو 2 اور دیگر کو 23 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
ایگزٹ پولز نے ممکنہ نتائج کی پیش گوئی کی ہے جو کنزرویٹو کے 14 سالہ دور حکومت کو ختم کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے شناخت ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، برطانوی عوام جو مسائل کا شکار ہیں توقع کرتے ہیں کہ آنے والی حکومت ان کے مسائل کا فوری اور دیرپا حل تلاش کرے گی۔یاد رہے کہ برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کی مدت قانونی طور پر جنوری 2025 تک تھی لیکن 22 مئی کو برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا۔ٹوری پارٹی مسلسل 14 سالوں سے برطانیہ پر حکومت کر رہی ہے جبکہ لیبر پارٹی 14 سال بعد دوبارہ اقتدار میں آنے پر سخت زور دے رہی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca