ترکی میں صدارتی انتخابات کاووسر ا مرحلہ،ووٹنگ جاری 

 اردو ورلڈ کینیڈا ) ویب نیوز )ترکی میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے جس میں صدر رجب طیب اردوان اور کمال کلیک داروگلو مدمقابل ہیں۔

پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے)تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترکی،صدارتی انتخاب کا فیصلہ نہ ہوسکا، کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا

ترکی میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا لیکن کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے صدر کا فیصلہ نہ ہو سکا اور انتخابی عمل دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں رجب طیب اردوان کو اپنے حریف پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی تاہم وہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکے، وہ پہلے مرحلے میں 49.52 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں

ترکی کے انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق ار دگان کو برتری حاصل

ان کے مدمقابل حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیک دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور سینان اوغان 5.17 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جب کہ پارلیمانی انتخابات میں رجب طیب اردگان کے اتحادی بلاک نے واضح اکثریت حاصل کی۔پانچ فیصد سے زائد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آنے والے سینان اوغان نے صدر ایردوان کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوتے ہیں۔ ترکی کے قوانین کے مطابق گزشتہ انتخابات میں 5 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی صدارتی امیدوار یا کسی ایسے شخص کو نامزد کر سکتی ہے جس کی نامزدگی کو ایک لاکھ افراد کے دستخط کی حمایت حاصل ہو۔ وہ صدارتی امیدوار بن سکتے ہیں۔قانون کے مطابق اکثریت کے ساتھ 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا صدر منتخب ہو جائے گا لیکن 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں دو امیدواروں کے درمیان ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com