بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے ویٹو ایکشن سے بچنے کے لیے ووٹنگ دوسری بار ملتوی کر دی گئی۔ امریکا نے قرارداد میں ’جنگ بندی‘ کا لفظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مطالبہ پورا ہونے کے بعد قرارداد پر ووٹنگ آج یا کل ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ روز سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد پر ووٹنگ ملتوی کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا
متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد میں غزہ میں مخاصمت کے جلد خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کا عمل بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل اور حماس امدادی اداروں کو غزہ تک امدادی اشیاء پہنچانے کی اجازت دیں، یہ اجازت زمینی راستوں کے علاوہ سمندری اور فضائی راستوں سے دی جائے اور امدادی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر نگرانی کی جائے۔