روس میں آٹھویں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج

انتخابات میں 4 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن بھی شامل ہیں۔ پوٹن 5ویں بار روسی صدر بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔صدارتی انتخاب میں 4 میں سے 3 امیدواروں کا تعلق ایوان زیریں سے ہے، صدر بننے کے خواہشمند الیکسے ناوالنی کی پراسرار موت ہوگئی، جب کہ 2 کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ دوبارہ صدر بنیں گے۔
دوسری جانب صدارتی انتخابات کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے انتہائی اہم انتخابات ہیں، جن کے نتائج آنے والے برسوں میں روس کی ترقی پر براہ راست اثرات مرتب کریں گے۔صدارتی انتخابات کے موقع پر روسی حکومت نے محکمہ خارجہ کے ترجمان سمیت 227 امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس مخالف بیانات اور اقدامات پر امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، امریکی نائب وزرائے تجارت، دفاع، توانائی اور روس میں سابق امریکی سفیر جان سلیوان کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔