185
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اداکارہ علیزے شاہ نے سحری میں ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے والے شخص کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا دیتا ہے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے ساتھ بھالو بھی ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے سحری کے وقت ڈھول پیٹ کر لوگوں کو جگانے والے شخص کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے لکھا کہ سحری کے لیے جاگنا ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات کو جگاتا ہے۔