145
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو مفت بجلی کے یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے موقف اختیار کیا ہے کہ مفت یونٹس ختم کرنے سے کوئی بچت نہیں ہوگی جب کہ نیپرا نے مفت یونٹس کی بجائے یوٹیلٹی الاؤنس دینے کی تجویز دی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد مفت یونٹس کی بجائے یوٹیلٹی الاؤنس دینے کی تجویز دی تھی۔
پاور ڈویژن نے کہا کہ ریٹائرڈ، حاضر سروس ملازمین (کل تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 171) کو ماہانہ 3 کروڑ 47 لاکھ 58 ہزار 825 مفت یونٹس دئیے جا رہے ہیں، ملازمین کو ان کے ماہانہ میں مفت یونٹس کے برابر رقم دی جائے۔