غزہ میں جنگی جرائم ،جنوبی افریقہ کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالیدی پنڈور نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کے تحت 4 میں سے 3 خلاف ورزیاں کی ہیں: جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی۔ نالیدی پنڈور نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی پراسیکیوٹر غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کو تیز کرے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں معصوم شہریوں کے قتل پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کی کابینہ کے بعض ارکان سمیت فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔جنوبی افریقہ نے بھی غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کے خلاف احتجاجاً تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جن میں 4 ہزار 324 بچے اور 2 ہزار 823 خواتین شامل ہیں جب کہ حماس کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1600 کے قریب ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔